مینگورہ (سوات نیوز ڈاٹ کام )ضلع سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کیخلاف نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی مظاہرے میں پی پی پی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے ,ضلع سوات کے سینئر رہنما روح الامین لالا ، تحصیل بابوزئی کے صدر، مینگورہ سٹی صدر سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ، نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے سے جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، ہر روز مہنگائی کی نئی لہر اتی ہے، چینی ، گھی اٹا سمیت اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مقررین نے کہا کہ موجودہ پی ٹی ائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، اب اس حکومت کو بستر گول کرنا ہوگا ۔ مظاہرین نے حکومت اور وزیر عمران خان کی خلاف سخت نعرے بازی کئے ،
647 total views, no views today



