شانگلہ:مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی سربراھی میں ایک بڑے جرگے کی سابق ناظم سرفراز شانگلہ کے گھر اچانک آمد جرگہ میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان، لیگی رہنما حاجی جلات خان ،فیض محمد پاپا،حاجی شیر بھادر،حاجی بدرےسمیت گرینڈ جرگہ شامل تھا جرگہ ممبران اور انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سرفراز شانگلہ کے ساتھ ھمارا سیاسی تعلق نہیں بلکہ ھم انھیں اپنے گھرکا ایک فرد سمجھتے ہیں لہذا ھم اس بڑے جرگے کے توسط سے ھمارے اور انکے درمیان انے والی تمام گلے شکوے اور تلخیوں کو دور کرتے ہوئےانہیں آپنے گھر مسلم لیگ ن میں دوبارہ واپس آنے پر دل سےدعوت دیتے ہیں اور خو ش آمدید کہتے ہیں اسے یقین دلاتے ہیں کہ جو مقام پہلے سے اپکا اور اپکے فیملی کا ہمارے ساتھ تھا اب اس سے بڑھکر رہیگا ، جس پر سرفراز شانگلہ نے جرگہ کی بات مانتے ہوئے کہا کہ پختون روایات کے مطابق میں جرگہ کی امد کو قبول کرتا ھوں اور اپنے پرانے گھر مسلم لیگ ن میں وآپس انے کا اعلان کرتا ہوں جس پرانجینئرامیرمقام نے انہیں گلے لگا کر انہیں پارٹی کیپ پہنایااور اسے واپس آنےکا خو ش آئیند قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی
667 total views, no views today



