اسلام آباد، وزیر واعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون تفصیلی ملاقات ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، خصوصا خیبر پختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال ، آئی ڈی پیز کی واپسی ، خیبر پختونخوا میں پارٹی امور اور بلدیاتی الیکشن ،اور ایرا کے جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خیبر پختونخوا اور فاٹا کے کارکنوں میں پائے جانے والی بے چینی اور ان کے تحفظات سے آگاہ کیا ، اور دوٹوک الفاظ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر واضح کر دیا کہ وہ ہرگز ایسی وزارت یامشاورت قبول نہیں کریں گے جس میں ورکروں کے جائز تحفظات کو دور نہ کیا جاسکے ، اور صوبے کے عوام کی خدمت نہ کی جاسکے ، وزیر اعظم نے تمام مسائل کے حل کیلئے ان کی تجاویز غور سے سنیں ،اور جلد از جلد انہیں حل کرنے کی یقین دیہانی بھی کروائی ،وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کارکن ہمارا قیمتی آثاثہ ہیں اور ان کے تمام جائز تحفظات کو دور کیا جائے گا ، انہوں نے سینت کے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن )کی دو نشستیں جیتے پر مبارکباد پیش کی ،
608 total views, no views today


