مینگورہ، ڈپٹی کمشنرسوات محمو داسلم وزیر نے صو با ئی حکو مت کی ہدایا ت پر ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ ۴۱۰۲ کے تحت ضلع بھر میں غیر قا نو نی کلینکو ں ، لیبا رٹریوں ، ہسپتا لو ں کے خلاف’’نیم حکیم ، خطرۂ جان آپریشن‘‘ کا آغاز کردیا۔ پہلے روز ایک درجن سے زاید کلینکس کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوار محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر با بو زئی اشفا ق خا ن اور ہیلتھ کیر کمیشن کے انسپکٹر رےئس جا ن نے انسپکشن کے دوران مختلف کلینیکو ں اور لیبا رٹریوں کو سیل کر دیا ۔ ان کلینیکو ں میں علی کلینک اوڈیگرام،جما ل ڈینٹل کلینک اوڈیگرام ، حبیب ڈینٹل کلینک بلو گرام چو ک، حمز ہ کلینکل لیب قمبر ، فضل محمد کلینک قمبر اور غفران ہیلتھ کیر سنٹر اما ن کو ٹ شا مل ہیں۔ خصوصی ٹیم نے پہلے روز قمبر اور رحیم آباد میں چھاپے مار کر ایک درجن سے زائد غیر قانونی کلینکس کو بند کردیا۔ ڈی سی سوات کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تمام غیر قانونی کلینکس کو بند کیا جائیگا۔ اس آپریشن کو ’’نیم حکیم ، خطرۂ جان ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
800 total views, no views today


