مینگورہ، مدین کے علاقہ بشیگرام میں ہینڈ گر نیڈپھٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے،واقعہ کے اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ منگلور کے علاقہ تلیگرام میں مارٹر گولہ برامد،ناکارہ بنا دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مدین کے علاقہ بشیگرام میں زور محمد ولد مسیح گل کو کھیت میں کام کے دوران ہینڈ گرنیڈ پڑا ہوا ملا جسے وہ گھر لے ایاادھر منگولر کے علاقہ تلیگرام میں پرانا مارٹر گولہ برامد
گزشتہ روز علاقہ بشیگرام میں مسمی زور محمد ولد مسیح گل کو باہر کھیتوں سے ایک گر نیڈ ملا جسے وہ گھر لے ایااور کھولنے لگا اسی دوران گھر کے باقی افراد بھی جمع ہوگئے اسی اثناء ہینڈگر نیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں زور محمدولد مسیح گل،جان محمد ولد زور محمد،اٹھ سالہ بچی شبینہ موقع پر جاں بحق جبکہ چار سالہ بچی سائرہ دختر جان محمد اورصدام ولد زور محمد شدید زخمی ہو گئے واقعہ کے اطلاع ملتی ہی ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان ،ڈی ایس پی مدین ،اے سی مدین اور دیگر حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر مدین ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیئے گئے ادھر منگلور کے علاقہ تلیگرام بدر میں پرانا مارٹر گولہ برامد ہوا جسے سیکورٹی فورسز نے تحویل میں لیکر ناکارہ بنا دیا۔
371 total views, no views today


