سوات: آل گورنمنٹ ایمپلائیز کورڈی نیشن کونسل سوات کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں پریس کلب پہنچ گیا، مطالبات کے حق مین شدید نعرہ بازی کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا صدر علی رحمان، ملک فضل سبحان، سید خطاب صدر کلاس فور، احمد خان صدر سیکرٹریز یونین کونسل، برکت علی نائب صدر ایپکا، فضل رازق صدر ڈبلیو ایس ایس سی، فضل سبحان صدر پیرامیڈیکس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پاکستان بننے سے سرکاری دفاتر اور اداروں میں سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے چارکول اور فائر ووڈ کی سہولت دی جارہی تھی ڈپٹی کمشنرز ہر سال اپنی اضلاع میں اکتوبر کے مہینے میں ٹینڈر کرتے تھے اور یوں سرکاری ملازمین اس سہولت سے مستفید ہورہے تھے، لیکن چند سالوں سے اس طریقہ کار میں ملازمین کو بہت زیادہ مشکلات آرہے ہیں ٹھیکدار حضرات بازار کے ریٹ سے انتہائی کم ریٹ دیتے تھے، جس پر وہ نہ سپلائی کرسکتے تھے اور اگر کرتے تھے تو انتہائی ناقص میٹریل دیتے تو اس پر ہر سال سرکاری ملازمین اور ٹھیکدار کے ساتھ توتو میں میں رہتاتھا، انہوں نے کہا کہ اس مشکلات سے بچنے کیلئے ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس الاونس کو تنخواہوں میں ضم کیا جائے تاکہ تمام سرکاری ملازمین اس سہولت سے باآسانی مستفید ہوسکے لیکن محکمہ فنانس نے ایک ظالمانہ نوٹیفیکیشن جاری کرکے یومیہ 55روپے کے حساب سے سرکاری ملازمین میں موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بدحالی میں اور اضافہ کیا جس کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ یومیہ 55روپے کے حساب سے مقرر کردہ ریٹ کو بڑھا کر کم ازکم 500روپے مقرر کیا جائے، اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو ہر سال یکم نومبر سے 15اپریل تک چارکول اور فائر ووڈ مل رہا تھا ان کے ایام کو کم کردیا ہے تو یہ 115دن کے بجائے یکم نومبر سے 15اپریل تک مقرر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غورنہ کیا گیا تو احتجاج کو طول دیکر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
640 total views, no views today



