سوات:وادی سوات کے سیاحتی علاقوں میں بیوٹیفیکیشن فنڈز کا استعمال جاری ہے، وادی بحرین میں بیوٹی فیکیشن فنڈز سے سیاحتی علاقوں کی نشاندہی کرنے والے بورڈ کو اوایزاں کردیا گیا ہے، ان بورڈ پر ٹراوٹ مچھلی ، شاہی باغ ، کالام، مٹلتان ، مہوڈنڈ ، کنڈول جھیل ، باٹ گوئی ٹاپ کی تصاویر لگائی گئی ہیں، ایم اپی اے میاں شرافت علی کا ان بورڈز سے متعلق کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ان بورڈ کا مقصد سیاحوں کو دیگر سیاحتی علاقوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔
1,008 total views, no views today
Comments



