سوات کے حسین وادی مالم جبہ میں برفباری شروع ہوتی ہی سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا، ملک کے مختلف علاقوں سے انے والے سیاح اپنے الگ انداز میں برفباری سے لطف اندوزہورہے ہیں ۔
مالم جبہ کے حسین مناظر میں کوئی واک کرکے برفباری سے لطف اٹھارہا ہے تو کوئی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف ہیں تاکہ اس ٹور کی یادگاروں کو محفوظ کرسکیں ۔
برفباری دیکھنے کیلئے بچے بھی برفیلی وادی میں موجود ہیں ، نوجوان برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے کو مارتے ہیں اور خوب ہلہ گلہ کرتے نظر اتےہیں ۔
سیاح کہتے ہیں کہ اس سال برفباری دیکھنے کیلئے کافی انتظار کرنا پڑا ،لیکن اللہ نے اپنے قدرت دیکھنے اور حسین لمحات کو انجوائے کرنے کا موقع فراہم کردیا ۔
709 total views, no views today
Comments



