سوات:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کا پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ کیا۔پولیس ٹریننگ سکول پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول سوات و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے پولیس ٹریننگ سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر کے ہدایت پر ضلع سوات کے تمام تھانہ جات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائیزڈ کرنے کے لئے پولیس ٹریننگ سکول میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے ٹریننگ میں شریک پولیس کانسٹیبلان کو لیکچر دی اور سافٹ وئیر کے متعلق بریفینگ دی۔
آخر میں ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے پولیس ٹریننگ سکول سوات میں پودا لگایا۔
808 total views, no views today
Comments



