پشاور:بلدیاتی انتخابات سے قبل شہریوں میں تحفظ کے احساس کو مزید تقویت دینے اور سماج دشمن عناصر کو واضح پیغام دینے کی خاطر کپیٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے خصوصی فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید کی قیادت میں ہونے والا فلیگ مارچ ملک سعد شہید پشاورپولیس لائن سے شروع ہو کر چارسدہ روڈ، رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، چمکنی، گلبہار، لاہوری گیٹ، سرکلر روڈ، کوہاٹ روڈ پل سے واپس رنگ روڈ، پشتخرہ چوک، حیات آباد سے جمرود روڈ اور واپس یونیورسٹی روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پذیر ہوا
فلیگ مارچ میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس، اے ٹی ایس ٹیموں، آر آر ایف اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا
فلیگ مارچ میں جدید اور خودکار ہتھیاروں سے لیس پولیس موبائلز, ٗپولیس اور ٹریفک رائیڈرز سکواڈز کے موٹر سائیکل سوار بھی کافی تعداد میں موجود تھے جس کے ذریعے پشاور کے شہریوں کو یہ تاثر دیا گیا کہ پشاور پولیس بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہے اور ہر قسم کے نامساعد حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، اسی طرح مارچ کے ذریعے شہریوں پر واضح کیا گیا کہ پولیس فورس کے جوان شہر میں امن وامان کے قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑینگے
پولیس فورس کے فلیگ مارچ کے موقع پر شہریوں کی خوشی بھی دیدنی تھی جن کی جانب سے بھر پور دلچسپی دیکھنے کو ملی، مارچ کے موقع پر اندورن شہر اور دیگر شاہراہوں پر شہریوں نے پولیس جوانوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا اور قومی نعرے لگائے، اس موقع پر شہریوں کے ملکی یکجہتی اور پولیس فورس کے حق میں بھی نعرے بازی کی
700 total views, no views today



