پشاور:پشاور پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ضلع پشاور میں 1249 پولنگ اسٹیشنز میں 11 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے . 204 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ فرنٹئیر کانسٹبلری کے جوان بھی تعینات ہونگے،سی سی پی او کے مطابق حساس پولنگ اسٹشنز کی ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی،سی سی پی اوعباس احسن کاکہنا ہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں سمیت ابابیل سکواڈ، کیو ار ایف موبائلز، بی ڈی ایس یونٹ اور سنیفرڈاگز ٹیموںسمیت سٹی پٹرولنگ فورس کے جوان بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔165 نارمل پولنگ سٹیشنز، 880 حساس جبکہ 204 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دئیے گئے.غیر متعلقہ شخص کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے جبکہ ووٹروں کی قطار بندی اور جامعہ تلاشی کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.شہر میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لیے ابابیل سکواڈ کو بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے. شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیوں سمیت موبائل اور رائیڈر سکواڈ کی گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،سکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی کی خاطر سول ڈیفنس، محکمہ صحت کی خواتین اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں ، تمام پولنگ اسٹیشنز کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کی جائے گی، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں .سماج دشمن عناصرسمیت دیگر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں،۔
972 total views, no views today



