سوات ،پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ سوات میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ،پہلے مر حلے میں دیولئی میں شجرکاری کی گئی جسکا افتتاح سابقہ ناظم دیولئی شوکت علی نے پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید ثناء اللہ شاہ ، سینئر وائس چیئر مین آضغر علی، وائس چیئر مین مستان خان ، سوحد خان ، یاسین علی، ابرار خان اور اسرار احمد کے ہمراہ کیا ،شجرکاری مہم کے دوران سینکڑوں پودے لگائے گئے،اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابقہ ناظم دیولئی شوکت علی نے پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن کے شجرکاری مہم کوَ سراہا اور کہا کہ ہم سب کو مل کر اِس کو کامیاب بنانا چاہئے، اِس موقع پرجنرل سیکریٹری سید ثناء اللہ شاہ نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ چیئر مین انجینئر عامر کمال خٹک کے قیادت میں پورے سوات میں اورمرکزی چیر پر سن مہرین آفرید ی ، جنرل سیکریٹری ارشد خٹک ، جواد ارشدکے قیادت میں پورے کے پی کے میں ریکارڈ پودے لگائینگے ،انھوں نے مزید کہا کہ جنگلات کا زمین کو کٹاؤ سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ہے۔
582 total views, no views today


