اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے غلطیاں کیں، جس کا قیمت ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کےپی بلدیاتی الیکشن کے پہلےمرحلےمیں غلطیاں کیں اور ان غلطیوں کی قیمت بھی ادا کی۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں غلط امیدواروں کے انتخاب کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلان کیا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کےدوسرے مرحلےاور ملک میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرونگا، انشااللہ پاکستان تحریک انصاف مضبوط بن کر سامنےآئےگی۔
817 total views, no views today
Comments



