سوات:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عزیزالحق خان اور عرفان خان چٹان نے سیدو شریف ہسپتال کی خراب ایم آر ائی مشین کے حوالے سے ایم ایس سیدو ہسپتال سے ملاقات کی اورانہیں عوام کے مسائل سے اگاہ کیا جس پر انہوں نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ جلد اس مشین کو ٹھیک کردیا جائے گا اور کہا کہ فروری میں نئے مشین کا بندوبست بھی کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ ہسپتال ہی میں ان کے مسائل حل ہوں، واضح رہے کہ مذکورہ مشین گزشتہ تین سال سے بند و ناکارہ پڑا ہے جس کے وجہ سے غریب لوگ باہر مہنگے داموں ایم آر ائی کرنے پر مجبور ہیں۔
665 total views, no views today
Comments



