چکدرہ:چکدرہ پریس کلب کے انتخابات مکمل، شاہ فیصل افغانی صدر جبکہ جاوید الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، محمد جلیل نائب صدر، ظفر علی شاہ جائنٹ، حاجی عبد الرحیم فنانس اور احسان دانش آفس سیکرٹری چن لئے گئے، خالدسیف اللہ، نور فقیر، احمد شاہ اور محمد اسرار مشاورتی کونسل کے ارکان مقرر ہوئے، تفصیلات کے مطابق چکدرہ پریس کلب دیر پائین کی کابینہ برائے سال 2022-23 کیلئے انتخابات گزشتہ روز نور فقیر کی سربراہی میں خالد سیف اللہ اور احمد شاہ پر مشتمل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئے جس کے نتیجے میں شاہ فیصل افغانی صدر، جاوید الرحمن جنرل سیکرٹری، محمد جلیل نائب صدر، ظفر علی شاہ جائنٹ، حاجی عبد الرحیم فنانس اور احسان دانش آفس سیکرٹری جبکہ خالدسیف اللہ، نور فقیر، احمد شاہ اور محمد اسرار مشاورتی کونسل کے ارکان منتخب ہوگئے، نو منتخب کابینہ کے ارکان نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مثبت صحافت کے فروغ کیلئے خدمات انجام دینے کا عہد کیا، اس موقع پر نو منتخب صدر شاہ فیصل افغانی نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے اور بہتر معاشرے کی تشکیل میں صحافیوں کا اہم کردار ہے، صحافیوں نے ہر دور میں ملک کی بقاء اور عوام کے حقوق کیلئے گراں قدر قربانیاں دی ہے جس کی بدولت آج ملک میں ہر شہری کو دیگر ملکوں کی نسبت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے اور اسی آزادی کو برقرار کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
1,537 total views, no views today



