سوات: سوات کے سیاحتی علاقہ کالام میں مختلف مقامات پر برفباری کی باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے، سیاحوں نے سڑک کو جلد از جلد کھولنے اور سیاحوں کو ریسکیو کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ کالام سے چند کلومیٹر پیچھے پشمال، لائیکوٹ اور اسریت کے مقام پر سڑک بند ہے ، جس میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس چکی ہے ، جبکہ سرد رات بھی انے کو قریب ہے سیاحوں نے ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو 1122 اور پولیس سے مدد طلب کی ہے۔
کالام سے منتخب ایم پی اے میاں شرافت علی کا کہنا ہے کہ کالام بازار کو کلیئیر کیا چکا ہے ، ریسکیو 1122 نے کالام بازار اور دیگر اس پاس کے علاقوں سے گاڑیوں کو ریسکیو کیا ہے جبکہ سڑک سے بھی برف ہٹائی جا چکی ہے ۔
751 total views, no views today
Comments



