سوات:جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر خالد فاروق نے زرعی یونیورسٹی پشاور سے اینمل نیوٹریشن میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔۔ کالاکلے کبل سوات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خالد فاروق نے ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل نیوٹریشن زرعی یونیورسٹی پشاور سے ڈاکٹر نذیر احمد خان کی زیر نگرانی اپنی پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔مقالے کے دفاع کی تقریب یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں 15 فروری 2022 کو دوپہر دو بجے منعقد ہوئی۔ان کے مقالے کو واہننگن نیورسٹی نیدرلینڈ کے ڈین آف ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر واؤٹر اور کؤین یونیورسٹی انگلینڈ کی پروفیسر ڈاکٹر کیترینہ نے اعلی درجے پر سراہا۔مزید براں انکا ایک تحقیقی مقالہ بین الاقوامی مستند جریدے میں چھپ چکا ہے جبکہ دو مزید تحقیقی مقالہ جات چھپنے کے مراحل میں ہیں۔ان کی پی ایچ ایچ ڈی کی تحقیق مختلف چارہ جات اور مکئی کے سائلیج کے مختلف مرکبات اور ان مرکبات کی دودھیل اور گوشت والے جانوروں میں افادیت پر مرکوز تھیں۔ان کی پی ایچ ڈی تحقیق ڈاکٹر نذیر احمد خان کے پروجیکٹ بعنوان دودھیل اور گوشت والے چھوٹے اور تجارتی بنیادوں پر چلنے والے فارمز کے لیے مختلف چارہ جات اور مکئی سائلیج کے مرکبات کے ذریعے جانوروں کی نفع بخش بنیادوں پر پیداواری صلاحیت کو بڑھانا، جو کہ پاکستان ایگریکلچر کونسل کے ایگریکلچر انوویشن پروگرام کا حصہ تھی۔یہ تحقیق یو ایس اے آئی ڈی اور گندم اور مکئی کے بین الاقوامی مرکز سی آئی ایم ایم آئی ٹی کے مالی اور تکنیکی تعاون سے تکمیل کو پہنچی۔پی ایچ ڈی کی تحقیق صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں کے مال مویشیوں کے چھوٹے اور تجارتی فارموں پر ہوئی۔ تحقیق میں کامیابی کے ساتھ کم خرچ چارہ جات کے مرکبات بنائے گئے، جس سے نہ صرف جانوروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا بلکہ انتہائی مہنگی مقوی غذاؤں پر انحصار بھی کم ہوگیا۔ یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ کامیاب پروجیکٹ کے انعقاد سے نہ صرف فربہ کرنے والے فارموں کو دوام ملے گا بلکہ دودھیل جانوروں کے تجارتی فارموں کو بھی زبردست منافع ملے گا۔
778 total views, no views today



