سوات: سوات کے سات تحصیلوں کیلئے ن لیگ اور جے یوائی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کل کرلے گی ۔
دونوں پارٹیوں کے ذرائع کے مطابق ن لیگ اور جے یوائی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کیا ہے ، جس کا باقاعدہ اعلان کل متوقع ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو ائی تحصیل بابوزئی کے مئیر کیلئے ٹکٹ قاری فتحت اللہ کو دیا گیا ہے، جبکہ ن لیگ نے حبیب علی شاہ کو پارٹی ٹکٹ دینے پر غور کررہی ہے۔ اسی طرح شاہد خان کو پی ٹی ائی کی جانب سے ٹکٹ مل جا ئے گا، تاہم تحصیل بریکوٹ کیلئے ن لیگ ،پی پی پی امیدوارمختار رضاخان کے حمایت کرے گی ۔
885 total views, 2 views today
Comments