بریکوٹ، پاکستان مسلم لیگ ( ن) ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کے واحد جماعت ہے کہ غریب عوام کا بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں خدمت اور کارگردگی کے بنیاد پر کلین سویپ کرینگے عوام سے جھوٹ اور منافقت کے سیاست دانوں نے احساس پیدا کیا ہے مزید کسی کے سبز باغ دکھانے میں نہیں ائینگے اور اپنا قیمتی ووٹ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے حق میں استعمال کرینگے کارکنان اور عہدیداران بلدیاتی انتخابا ت کے لئے تیاریاں شروع کریں ضلع سطح سے لیکر مقامی سطح تک تمام تنظیموں کو اجازت ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرنے کے لئے کسی او ر جماعت سے اتحاد کرسکتے ہیں اس طرح ہم وارڈ سے لیکر مرکزی تنظیم تک اپنا میڈیا سینٹر کھلے گے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے تمام یوسیز کے عہدیداروں کے ایک اہم اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلا س پاکستان مسلم لیگ تحصیل بریکوٹ کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیا اس موقع پر تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیز اللہ بدا ،تاج محمد خان ،سجاد خان ،فضل وہاب خان شاہی ملک خان ،شیر علی خان امیر خیل ،فریدون خان ،شیرین زادہ خان ،محمد رشاد خان ،امانی ملک خان ،بابر خان ،حافظ فضل رحمان ،بخت افسر خان ،اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی کیونکہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں کے کارگردگی سے مایوس ہوچکے ہیں اور جھوٹے وعدے کرنے والے خوب جان چکے ہیں ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں پارٹی کے لئے اصل سرمایہ صرف اور صرف کارکنان ہے تو کارکنان اپنا کردار فعال بنا ئیں ۔
اخر میں لطیف خان ابوہا اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ( ن)میں شمولیت کا اعلان کردیا اور تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیز اللہ بدا اور انجنیئر امیرمقام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
620 total views, no views today


