سوات: ضلع سوات کے تمام سات تحصیلوں میں لوکل باڈی کے نومنتخب کونسلرز کی تقریب حلف برداری کے تقاریب کاانعقاد کیا گیا۔ سب سے بڑی تقریب سیدو شریف کے ودودیہ ہال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں مالاکنڈڈویژن کے واحد مئیر شاہد علی نے ریجنل الیکشن کمشنر سے حلف لیا ۔ اس موقع پر مینگورہ شہر کے معززین اور دیگر عوام بڑی تعداد میں موجود تھی ۔
ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر سوات نے ویلج اور نائیبرہوڈ کونسل کے کونسکونسلر وں سے حلف لیا۔
اسی سوات کے دیگر تحصیلوں چارباغ۔خوازہ خیلہ ۔ مٹہ ۔بحرین ۔کبل اور بریکوٹ سے نومنتخب تحصیل کونسل چئیرمینوں نے اپنے اپنے تحصیلوں کے تحصیل ریٹرنگ افیسروں سے حلف لیا ۔
سوات کے سات تحصیلوں میں سے چھ پر تحریک انصاف کے امیدوران کامیاب ہوئے جبکہ ایک تحصیل چارباغ سے جے یوائی کا امیدوار کامیاب ہواہے ۔
1,049 total views, no views today



