سوات،ملک بھر کی طرح سوات میں بھی23 مارچ کو شاندار طریقے سے منایا گیا، یوم پاکستان کی مناسبت سے 23مارچ 2015 ء کو پاک آرمی کی اسلام آبادمیں پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں عظیم الشان پریڈ منعقد کی گئی ۔ اس پریڈ کا آغاز 9 بجکر 30 منٹ پر تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔سات سال بعد قومی سطح پر منعقد ہونے والی اس پریڈ کو سِول ایڈمنسٹریشن اور پاک آرمی کے اشتراک سے ودودیہ ہال میں براہ راست نشر کیا گیا۔ اہل سوات اور مقامی لوگوں کے لئے یہ پریڈ خصوصی طور پر بڑی سکرین پر دکھائی گئی ۔ودودیہ ہال میں منعقد کی گئی اس تقریب میں اسٹیج سیکٹری علی خان تھے، اور اس میں مہمان خصوصی پارلیمینٹ سیکٹری اور MPA نادیہ شیر خان تھی، اور DC سوات محمود اسلم،AC سوات اشفاق خان اور پاک آرمی کے بہت سے افسران نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ بہت سے اساتذہ ، کثیر تعداد میں طلباء اور طلبات اورمقامی لوگوں نے بھرپور جوش وَ خروش سے شرکت کی۔ براہ راست دکھائی گئی اس پریڈ کے دوران شائقین کا جوش دیدنی تھا۔طلباء اور طلبات نے اسٹیج پر چڑھ کر بہت سے ملی نغمے بھی پیش کئیے ، اس دوران شائقین نے ملی نغمے پیش کرنے والے طلباء اور طلبات کو دادو تحسین سے نوازا ۔ پورے ودودیہ ہال میں قومی پرچم لہرا رہے تھے، اور پورا ہال ملی نغموں سے گونج رہا تھا۔ پریڈ کی براہ راست نشریات کے بعد پاک فوج اور پولیس نے اپنے اپنے بینڈ سے ملی نغموں کی دھنیں بھی پیش کی جس کو شائقین نے خوب سراہا، تقریب کے اختتام پر لائیٹ ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی۔
684 total views, no views today


