سوات:مينگورہ شہر میں چوری کی واردات میں اضافہ، پولیس انتظامیہ لمبی تان کر سوگئ، واقعات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مین بازار میں ایک بار پھر دوکان کے پیچھے حصے کو با اسانی تھوڑ کر لاکھوں روپے کا اسلحہ چوری کیا گیا،خورشید ارمز کے دوکان کو پیچھے سے چوروں نے باسانی دیوار تھوڑ کر دوکان میں گھس گئے، چور سی سی ٹی وی فوٹیج کی پوری ڈیوائیس بھی اپنے ساتھ لے گئے، ساتھ میں لاکھوں روپے کا اسلحہ لے گئے، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، یاد رہے کہ مینگورہ شہر بالخصوص مین بازار میں چوری کی واردات میں مسلسل اضافے سے دوکانداروں میں تشویش پائی جاتی ہے، پولیس اور چوکیداروں کے باجود چور باآسانی اپنا ہدف مکمل کر کے با آسانی بھاگنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔۔مینگورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں چوری کی واقعات میں اضافے سے عوام میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے، شہریوں نے ڈی پی او سوات اور ڈی ائی جی ملاکنڈ سے مطالبہ کیا ہے، کہ جلد از جلد چوروں کو ٹریس کر کے عوام کے سامنے پیش کریں۔اور مینگورہ شہر کے امن و مان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کو چوکس کرے، تاکہ ائندہ ایسے واقعات سامنے نہ اسکے۔۔
934 total views, no views today



