محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ضلع بٹ گرام میں روایتی گیمز کا آغاز ہوگیاجس میں ضلع بٹ گرام اور ضلع تورغر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں یہ مقابلے الائی کے مقام پر منعقد کئے جارہے ہیں دو روزہ مقابلوں میں مختلف روایتی کھیلوں میں کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کااظہار کریں گے
ان میں چیندرو’ مونی مونی’گولی’ گلی ڈنڈا’مخہ اور والی بال کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں پہلے روز مقابلوں کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بٹ گرام محمداکرم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے ایڈمن آفیسر ارشاد خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ دو دراز علاقوں میں محکمہ کھیل روایتی کھیل کے انعقاد کررہا ہے
جس کا تمام تر کریڈٹ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کے سر ہے جن کی کاوشوں کی بدولت یہ مقابلے یہاں منعقد ہورہے ہیں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹ گرام محمد اشفاق ہوں گے اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹس میں روایتی کھیلوں کو زندہ کرنے کے لئے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی جی سپورٹس اور ان کی ٹیم نے بھرپور محنت کی اور ہر ڈسٹرکٹ میں مرحلہ وار روایتی گیمز کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے ایک طرف روایتی کھیلوں سے نوجوان روشناس بھی ہورہے ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کااظہار بھی کررہے ہیں
اور دوسری جانب انہیں آگے آنے کے مواقع مل رہے ہیں اس کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کونقدانعامات’میڈل اور ٹرافیاں بھی دی جارہی ہیں تمام ڈسٹرکٹس کے ونر کھلاڑیوں کوپشاور میں ہونیوالے فائنل رائونڈ میںحصہ لینے کا موقع دیاجائے گا اور یہاں بھی انہیں آگے آنے کا بھرپور موقع ملاے گا اور امید ہے کہ وہ یہاں بھی اپنی بہترین پرفارمنس دیں گے
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سکالرشپس بھی دی جارہی ہیں اس کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہترین کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہیں بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور امید ہے کہ یہی کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک و قوم کانام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔
1,835 total views, 2 views today