سوات: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرسوات فرید اللہ خٹک کے دفتر میں حلقہ پی 7 کے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس بلالیا گیا۔جس میں مذکورہ حلقہ کے امیدواروں اور ان کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں انتخابات کیلئے جاری شدہ ضابطہ اخلاق پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سوات فریداللہ خٹک نے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کے بارے میں مُفصل بریفنگ دی اور خاص طور پر امیدواروں کو انتخابات کے دن الیکشن کیمپ مذکورہ فاصلے میں بنانے کی تاکید دی کہ الیکشن کیمپ کو شہری علاقے میں پولنگ سٹیشن سے 100 میٹر اور دیہاتی علاقوں میں 400 میٹر کے فاصلے میں بنانے کا حکم دیا۔ تمام امیدواروں اور ان کے نمائندہ گان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سوات کے کاوشوں اور انتخابی انتظامات کو سراہتے ہوئے پُر امن ضمنی انتخابات کی اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
490 total views, 2 views today