سوات: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے سات پر الیکشن کل ہوگا ۔ الیکشن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حلقہ پی کے سات پر ضمنی الیکشن کل ہونگے پی ٹی ائی اور پی ڈیم ایم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے سات میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 183308 ہے اس میں 102088مرد جبکہ 81220 خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے ۔ حلقہ میں 124 پولنگ سٹیشن قائم کئے گے ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق 30 پولنگ سٹیشن مردوں 28 خواتین جبکہ 66 کمبائینڈ ہیں ۔حلقہ پی کے سات میں 39 پولنگ سٹیشن حساس جبکہ 27 حساس ترین ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق پولیس ۔الرٹ فورس تعینات کئے گئے ہیں ۔ جبکہ اج اس حلقہ کے سکول بند کئے گئے ۔تاکہ الیکشن کمیشن انتخابی مواد سکولوں تک پہنچائیں ۔
1,020 total views, no views today



