بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابو ہا سے تعلق رکھنے والے سپوت ایس ایس پی محمد ہلال شہید کو 23مارچ کے قومی دن پر ستارہ شجاعت ملا ۔جس پر علاقے میں جشن کا سماں رہا ۔شہید محمد ہلال دیامیر چلاس میں 6اگست 2013کو دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے ۔، گاؤں ابو ہا سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی محمد ہلا ل نے اپنے دور ملازمت میں بہت سے کارنامے سرانجام دئیے تھے جس میں ننگا پر بت میں غیر ملکی سیاحو ں کے قتل میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا تھا ۔اس کے علاوہ کامرہ ائیر بیس میں ملوث ملزموں کو بھی گرفتار کیا تھا جس پر انہیں دھمکیاں بھی ملی تھی مگر بہادر سپوت نے دھکمیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا تھا ۔گذشتہ روز حکومت کی طرف سے ان کی بہادری کو مدنظر رکھتے ہوئے ستارہ شجاعت کے لیے منتخب کیا اور یہ اعزاز اس کی بیوہ نے اسلام آباد میں وصول کیا ۔
758 total views, no views today


