سوات: سوات یونیورسٹی میں فائنل امتحان میں فیس نہ جمع کرنے والے طلباء وطالبات کو امتحانی ہال سے نکال دیاگیا ۔ یونیورسٹی طلباء کا کہناہے کہ فائنل امتحان میں پرچے میں بیٹھنے نہیں دیاگیا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے دو دن پہلے فیس جمع کرانے کا کہا ۔طلباء کا کہناتھا کہ اس حوالے وی۔سی سے وقت مانگا گیا تاہم ہمیں فیس جمع کرانے کا وقت نہیں دیاگیا ۔ جس سے ہمارا پیپر مس ہوگیا اور قیمتی سال ضائع ہوگیا ۔
دوسری طرف سوات یونیورسٹی کے ترجمان رفیع اللہ کا کہناہے کہ دو ہفتہ قبل سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصلہ ہوگیا تھا کہ فیس اور کلیئرنس کے بغیر طلباء وطالبات امتحان میں نہیں بیھٹیں گے ۔ جس سے طلباء وطالبات کو اگاہ کردیا گیا تھا ۔ جن طلباء وطالبات نے کلئیرنس کی ہے انہوں نے اج اپنا پیپر دیا ہے جبکہ جو طلباء وطالبات فیس جمع کرانے میں ناکام رہے ان کو امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے طلباء کو چار پانچ سمسٹرز کے فیس باقی ہے ۔ اور باربار کہنے کے باوجود وہ فیس ادا نہیں کررہے تھے جس کے بعد سینڈیکیٹ نے یہ فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے وی سی یا ڈیپارٹڈیپارٹمنٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
852 total views, no views today



