سوات: مینگورہ شہر میں چوہوں کی بڑھتے تعداد کیخلاف محکمہ واسا نے اپریشن شروع کردیا ہے ۔ جس کے خاطر خواں نتائج بھی انا شروع ہوگئے ہیں ۔چوہوں کیخلاف مہم کے انچارج فواد خان کہتے ہیں کہ مینگورہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چوہوں کو مارنے کیلئے دوائیاں مختلف جگہوں پر رکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکٹروں چوہوں کو ماردیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عثمان اباد۔بنڑ طاہر اباد میں چوہوں کو دوائیاں ڈالی گئی جس سے بہت بڑی تعداد چوہے مرے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا عوام کے مسائل کو۔فوری حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک چوہوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اپریشن جاری رہے گا۔
840 total views, no views today
Comments



