سوات:ضلع سوات کے تحصیل مٹہ درشخیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے شاہد زادہ ولد شرین زادہ سکنہ آئین ڈپو بحرین کی جسد خاکی برآمد کر لی گئی، ریسکیو 1122کے مطابق شاہد زادہ نامی نوجوان یکم جولائی کو مدین سور پل کیساتھ دریائے سوات میں ڈوب گیا تھا۔ نوجوان کو ڈھونڈنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل جاری رہا۔ غوطہ خور ریسکیو جوانوں نے درشخیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے ڈوبے نوجوان کی جسد خاکی برآمد کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
1,202 total views, no views today
Comments



