سوات، ضلع شانگلہ، چیلا ئی کروڑ ہ سے سوات جا نے والی غواگئی موٹر کھا ئی میں جاگری، آٹھ سالہ بچی جاں بحق ، چار افراد زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کروڑہ اور شاہ پور منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے با ہر بتا ئی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریضوں کو چیلا ئی کروڑہ سے سوات لے جا نے والی غواگئی موٹر کار SH-251ڈرائیور علی خان اپنے بچوں کو ہسپتال لے جار ہے تھے کہ اتفاقیہ طور پر موٹر کا ر ایک کھا ئی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ آٹھ سالہ بچی بشرا جاں بحق ہو گئی ، زخمیوں میں پانچ سالہ اسد علی ولد علی خان ، چار سالہ آصف علی ولد علی خان اور تین سالہ جواد علی ولد علی خان شامل ہیں ۔ واقعہ کے بعدمقامی لوگوں اور پو لیس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی سول ہسپتال کروڑہ اور شاہپور منتقل کر دئیے گئے جہاں ڈاکٹر ز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے با ہر بتا ئی جاتی ہیں۔جبکہ جاں بحق ہو نے والی بشرا کو آبا ئی قبرستان میں سپرد خا ک کر دی گئیں۔
690 total views, no views today


