کالام :سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔ سڑکیں متاثر اور دو عدد پل بھی دریابرد ہوگئے، جس کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ مانکیال تا جبہ، بڈھی سیرئی اور ماشکون کو ملانے والی سڑک بھی متاثر ہوگئی۔ سڑکیں جزوی طور پر خراب ہونے سے ٹریفک مکمل بند ہوگئی۔ مانکیال کے کچھ مقامات پر پیدل راستے بھی متاثر ہوگئے۔ سڑکیں اور پل بہہ جانے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری طور پر بحالی کا کام شروع کرنے کا مطالبہ کرلیا ہے۔
476 total views, no views today
Comments



