کوہستان : لوئر کوہستان کیرو کے مقام پہ شاہراہ قراقرم روڈ پہ ڈبل کیبن گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی۔ گاڑی میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، پولیس کنٹرول روم لوئر کوہستان کے مطابق گاڑی راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس کا کہناہے کہ حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کا تعلق بسین ضلع غزر گلگت بلتستان سے ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے نعشوں کو تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کیا، جانبحق افراد میں میر عالم، محمد فاروق، فضل واحد، بلبل نبی اور کمسن بچہ بھی شامل ہے۔
808 total views, no views today
Comments



