لوئردیر:ضلع لوئر دیر کے تحصیل میدان میں ایم پی اے لیاقت خان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کے بھائی اور بھتیجے سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے ۔ جبکہ ایم پی اے لیاقت سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔ فائرنگ سے ایم پی اے کا بھائی جہان عالم اور بھتیجایاسر جان بحق ہوگئے.جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار نصیر اور لیوی بادشاہ روان بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت 3 افراد شدید زخمی.لاشوں اور زخمیوں کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے. پولیس کے مطابق 6 اگست بوقت 15:21بجے پی ٹی ای کے ایم پی اے لیاقت علی کے گاڑی پر نامعلوم افراد نے فایرنگ کی ۔پولیس اور سی ٹی ڈی نے تفتیش شروع کردی ہے۔
1,764 total views, 2 views today
Comments