پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے تعاون سے جشن آزادی گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں آزادی سپورٹس گالا پروقار تقریب میں شروع ہوگئی جس میں ٹیبل ٹینس ، کرکٹ ، فٹبال ، آرچری اور مارشل آرٹ کے مختلف گیمز شامل ہیں ، باضابطہ افتتاح ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل نے کیا ان کے ہمراہ جوجتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اﷲ، فیمیل کوچ نازیہ ، آرچری کوچ سرفراز احمد سمیت مختلف شخصٰات موجود تھیں ، افتتاحی روز سپورٹس کے ساتھ ساتھ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیاگیا جس کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل نے بتایا کہ گولڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور یوتھ آفیئرز کے تعاون سے دو روزہ جشن ازادی سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں فٹبال ، ٹیبل ٹینس ، جمناسٹک ، آرچری ، کرکٹ ، مارشل آرٹ گیمز کراٹے ، جوجتسو کے مقابلے شامل ہیں ۔
819 total views, no views today