مینگورہ، حجرہ ارگنائزیشن کیجانب سے منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کوچاہئے کہ صالح لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے فارم دیں، خواتین کوووٹ ڈالنے کیلئے مجبورکیاجائے، نمائندوں کے انتخاب اور ووٹروں کے طریقہ کار پرمبنی پوسٹر شائع کئے جائیں اقلیتی اورخواتین کو مناسب نمائندگی دی جائے اور اقلیتوں کاانتخاب ووٹ کے ذریعے کیاجائے پارٹی وابستگی کوبالائے طاق رکھ کر ایسے لوگوں کاانتخاب کیاجائے جو کہ خدمت کے جذبے سے سرشارہوالیکشن کے وقت ووٹوں کی خریدوفروخت کی مکمل ممانعت ہو، ان خیالات کااظہار حجرہ ارگنائزیشن کیجانب سے منعقدہ سیمینار جس کامقصد بلدیاتی انتخابات میں شرکت، طریقہ کاروضع کرنااورحق رائے دہی کے استعمال کے حوالے سے تھا، مقررین میں سیاسی ، سماجی ، قانونی اداروں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین شامل تھے جن میں محمدجلیل ریجنل الیکشن کمیشن آفیسر، میاں نورنواب، سیدانعام الرحمان حضرت عثمان ایڈوکیٹ، سی ایم او مٹہ محمدخالق خان، سابقہ ایم این اے جمیلہ احمد، افضل خان ، منگیش کمار، محمدخان پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ، عبداللہ خان اے این پی کے رہنما، عنایت خان اوردیگرشامل تھے مقررین نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی نمائندگی بڑھائی جائے جبکہ اقلیتوں کوعوام کاووٹوں کے ذریعے انتخاب کیاجائے انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت پرمکمل پابندی لگائی جائے جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد میں اضافہ کیاجائے اورووٹروں کواس بات پرامادہ کیاجائے کہ وہ ووٹ کااستعمال ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ممبران اسمبلی کے ذمہ داریاں کم ہوگی اوربلدیاتی عہدیداروں کی نمائندگی زیادہ اورکام میں اضافہ ہوگا۔ مختلف پارٹی عہدیداروں نے اپنے اپنے پارٹیوں کے طریقہ کاراورپالیسیوں کی وضاحت کی جبکہ سی ایم او مٹہ محمدخالق خان نے حلقہ بندیوں، ووٹ ڈالنے، اورنمائندوں کے الیکشن میں حصہ لینے اورقانونی پیچیدگیوں پربحث کی اورسامعین کوسمجھایاجبکہ سیدانعام الرحمان نے سیاسی ، سماجی اوردیگراداروں سے منسلک لوگوں کے طرف سے بروقت سیمینارمیں شرکت نہ کرنے پراحتجاجاً تقریر نہیں کیا۔
688 total views, no views today


