سوات:ضلع سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں گزشتہ روز موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سردار نامی وکیل قتل ہوا تھا، جس کیخلاف سوات کے وکلائ برادری نےا ج عدالتوں سے بائیکاٹ کااعلان کردیا تھا۔
ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے اج سوات کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی نوٹیفیکیشن جاری ہوئی تھی ، جس میں سردار خان ایڈوکیٹ کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی اور وکلا سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اج جمعرات کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ کردیں۔
اج جمعرات کے دن سوات کے تمام عدالتوں سے وکلائ نے بائیکاٹ کیا اور وہ عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ، انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ قتل میں گرفتار افراد سے تفتیش کریں تاکہ ائندہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔
1,792 total views, no views today



