مینگورہ، باپ کی گھر سے بھاگنے والی شادی شدہ خاتون کی کیس کا ڈراپ سین نکل آیا، خاتون اشناکے ساتھ گھر سے بھا گ گئی، خاتون کے والدین نے شوہر اور اس کے وکیل بھائی کیخلاف رپورٹ درج کی تھی،رحیم اباد پولیس نے شادی شدہ خاتون کو صوابی سے گرفتار کرکے تفتیش کیلئے رحیم آباد پولیس سٹیشن منتقل کیا ، رحیم آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او بخت زادہ کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے لاپتہ ہونے والے شادی شدہ خاتون مہرین اپنے اشنا یاسر کیساتھ اپنے باپ کے گھر سے فرار ہو گئی تھی،جن کو پولیس نے ضلع صوابی سے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق خاتون اپنی مرضی سے یاسر علی کیساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی اور ان کو بھگانے میں شاہ حسین نے اہم کردار ادا کیا تھا، پولیس کے مطابق شادی شدہ خاتون کی اغوائیگی کی رپورٹ اس کی شوہر اور دیور کیخلاف درج کی گئی تھی، پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو انہوں نے واقعہ کی تصدیق کرکے پوری کہانی پولیس کو بتادی، جس کے بعد پولیس نے صوابی میں چھاپہ مار کر خاتون کو گرفتار کرلیا، جبکہ یاسر علی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق شادی شدہ خاتون سے تفتیش جاری ہے۔
584 total views, no views today


