مینگورہ،پاک آرمی تعلیم کے حوالے سے ہر پلیٹ فارم پر بچوں کا ساتھ دیگی ۔بچوں کو اعلی تعلیم دینے میں ان کی مدد کریں گے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے کرنل علی یاسر نے گزشتہ روز روٹس اکیڈمی مینگورہ میں پاک آرمی کی جانب سے بچوں میں کتابیں ،یونیفارم اور کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر شاہد علی خان ایڈوکیٹ ،میجر جلال مجاہد ،کیپٹن حمزہ اور سکول انتظامیہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، کرنل علی یاسر نے کہاکہ پاک فوج سواتی عوام کی ہر طرح سے مدد کررہی ہے، خاص کر بچوں کی تعلیم کے حوالے سے پاک فوج آپ لوگوں کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوموں کی پہچان تعلیم وتربیت سے ہوتی ہے ،اور پاک فوج کی کوشش ہے کہ سواتی بچے اعلی تعلیم حاصل کرسکیں، تاکہ آنے والا کل روشن ہو۔ اس مو قع پر کرنل علی یاسر نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔
1,306 total views, no views today


