کبل،یونین کونسل کوز اباخیل کبل کے علاقہ ناسافئی میں شاہ رحیم اللہ کے رہائش پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اے این پی کا اجتماع منعقد ہوا جس میں اے این پی سوات کے نائب صدر خورشید خان،یوسی کوز اباخیل صدر شاہ سید،سابق ناظم شوکت علی،اکبر شاہ،رحیم شاہ،نادر خان،سجاد خان،مسین،خادم شاہ،انتخاب،سید باچا سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خورشید خان، شاہ سید اور دیگر مقررین نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ لینے والے ممبر اسمبلی نے پسند ناپسند اور اقرباء پروری کی انتہا کرتے ہوئے حلقہ پی کے 82کے چھ یونین کونسلز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے جس پر مذکورہ علاقوں کے عوا م میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے امجد لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بلدیاتی الیکشن بارے غلط بیانات دے رہے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب نہ کیا گیا تو دیگر پارٹیوں کے منتخب افراد کو کسی قسم کے فنڈز فراہم نہیں کئے جائیں گے جو کہ قانون کے منافی ہے اگر اس قسم کے بیانات سے گریز نہ کیا گیا تو بھر پور مزاحمت کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے محرومیوں کے سیوا کچھ نہیں دیا ہے اسی وجہ سے لوگ چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بلدیاتی انتخابات کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت پختون قوم اے این پی کی کامیابی ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے لہذا بلدیاتی الیکشن میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کو کامیاب بنائیں تاکہ اے این پی دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر نااہل حکمرانوں کے پیدا کردہ جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے ۔
714 total views, no views today


