سوات، سوات میں تیسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ، بریکوٹ ، خوازہ خیلہ ، کبل مدین سمیت دیگر علاقوں میں بغیر کسی وقفے کے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ وادی کالام کے پہاڑی علاقوں مہوڈنڈ اور گبرال میں وقفے وقفے سے برفباری کی اطلاعات موصول ہورہی ہے، بارش کی وجہ سے موسم پہاڑی علاقوں کے بعد میدانی علاقوں میں بھی سرد ہوچکا ہے، دوسری طرف مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضلع بھر کے پہاڑوں سے نکلنے والی ندیوں میں معمولی طغیانی دیکھنے کو مل رہی ہے، اسی طرح مینگورہ شہر کے بیچوں بیچ بہننے والے خوڑ میں بھی طغیانی ہے،۔
676 total views, no views today
Comments


