سوات، جمعیت علمائے اسلام سوات میں گروپ بندی اور اختلافات ختم ہوگئے،مولاناحجت اللہ نے غیر مشروط طور پر ضلعی قیادت پر اعتمادکا اظہار کردیا ،صوبائی قائدین پر مشتمل کمیٹی نے دونوں گروپوں سے کامیاب مذاکرات کرکے جے یو آئی ف کو یک جاں بنادیا ،رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر سیاسی امور میں مشترکہ جدوجہد کا عزم دہرادیا،اس سلسلے میں جے یو آئی ف ک ضلعی دفتر امانکوٹ میں ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق سنیٹر مولانا راحت حسین،جے یو آئی ملاکنڈ ڈویژن کے امیر مفتی کفایت اللہ ،ضلعی امیر قاری محمود،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد ،سا بق ضلعی امیر مولانا حجت اللہ،مولانا صدیق احمد،سابق ایم پی اے مولا ناعرفان اللہ ،مولانا محمد عالم ،قاری محمد قاسم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ،اس موقع پر ضلعی امیر قاری محمود اور مولان حجت اللہ نے اپنے خطاب میں پارٹی کے اندر اپنے تمام اختلافات اور گروپ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا اور یکجاں ہوکر پارٹی کے لئے کام کرنے کا عزم کیا ،مولانا راحت حسین اور دیگر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہاکہ جے یو آئی ف میں اب کسی قسم کے اختلافات نہیں اور سوات میں مذاکرات اور صلح کے بعد اب پورے صوبے میں بھی جے یو آئی میں پائے جانے والے اختلافات ختم ہورہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جے یو آئی ایک عوامی قوت ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بلدیاتی انتخابات ہو یا عام انتخابات جے یو آئی ہی کامیابی حاصل کریگی،اجلاس کے اختتام پر کارکنوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا ۔
872 total views, no views today


