بریکوٹ، اے این پی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے اور پارٹی میں اختلافات کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ۔بلدیاتی الیکشن میں مخلص ،دیانتداراور قابل کارکنوں کو ٹکٹ سے نوازا جائے گا ۔اے این پی نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور بلدیاتی میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کریں گے ۔پارٹی کارکن بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ بلدیات میں جیت ہمارا مقدر ہے ۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سابق اقلیتی امیدوار امرجیت ملہوترہ ،خواجہ خان ،عبداللہ ،محمود خان ،بختیار خان ،پرویز خان ،ناصر خان ،جاوید ،عطاء اللہ جان،ایوب باچہ ،اسماعیل خان ،متصرف خان ،نواب عالم خان ،عدالت خان لالاجی کے علاوہ دیگر نے بریکوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ناکام ہو چکاہے اور عوام روزگار،امن اور بنیادی سہولیات کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔انصاف اور میرٹ کا نام ونشان نہیں ہے سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت جاری ہے اور کرپشن کا خاتمہ صرف اخباری بیانات اور نعروں تک محدود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر متفقہ طور پر ایک قراردا د منظور کیا گیا جس میں کہا گیا گہ بریکوٹ بازار میں تجاوزات سے متاثرہ دکانداروں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں کیونکہ بہت سے غریب گھرانوں کے چولھے ٹھنڈے ہو گئے ہیں ۔۔
674 total views, no views today


