مینگورہ ,چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کی کوششوں سے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن کیلئے 95 لاکھ روپے ریلیز ، ٹینڈر کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز بھی کر دیا گیا سکول کو مڈل سے ہائی کر دیا گیا ہے جس سے سیدو شریف کے مقامی طلباء کو علم کے حصول میں آسانی ہو گی ، پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل سیدو شریف کے صدر حیدر علی ، شکیل خان ، خورشید علی بابر نے انجینئر رحمان علی کے ہمراہ تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کی کوششوں سے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن کیلئے 95 لاکھ روپے ریلیز ہو کر ٹینڈر کے بعد اس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس پر علاقے کے عوام اُن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سیدو شریف کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے طلباء کو تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات ختم ہوئے پی ٹی آئی یونین کونسل سیدو شریف کے صدر حیدر علی خان نے عہدیداروں اور انجینئر کے ہمراہ سکول کی تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کے انتہائی مشکور ہیں جن کی خصوصی کوششوں سے سکول کیلئے فنڈ ریلیز ہوا اور اس پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوا ۔
640 total views, no views today


