بریکوٹ، جمعیت العلماء اسلام تحصیل بریکوٹ عوام کے پرزور مطالبے پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔سہ فریقی اتحاد میں ہوکر اصولوں کی پاسداری کریں گے ۔وولیج کونسل کی سطح پر کوشش کریں گے کہ تمام پارٹیوں سے باہمی مشاورت کے ذریعے امیدوار وں کو اتفاق رائے کے مطابق امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب کریں گے ۔موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ایم ایم اے دور حکومت میں جو ترقیاتی کام اور بڑے بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گئے تھے کسی بھی حکومت کو یہ توفیق نصب نہ ہوئی کہ ایم ایم اے دور کے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ توڑے ۔تحصیل بریکوٹ جمعیت اعلماء اسلام کے تنظیم کے امیر مولانافضل واحد اور جنرل سیکرٹری سید علی باچہ متفقہ طور پر منتخب کئے گئے جبکہ باقی عہدیدوں کا اعلان بھی پارٹی کارکنوں کے مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت العلماء اسلام کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا نظام الدین ،ضلعی رہنماء و سابق ناظم یوسی غالیگے حاجی شاہی نواب باچہ،امیر تحصیل بریکوٹ مولانا فضل واحد،جنرل سیکرٹری سید علی باچہ ،ریاض احمدنے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اس موقع پر دیگر عہدیداروں میں کشور علی ،حیدر علی ،فضل رحمان ،بخت نواب استاد صاحب ،رحیم خان ناگوہا کے علاوہ کارکن موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے ۔تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لے کر دھوکا دیا ہے کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ این ایچ اے تجاوزات کے آڑ میں تاجربرداری کو ہراساں کررہی ہے اور بہت سے خاندانوں کا چولہا ٹھندا کردیا ہے ۔انہوں نے متفقہ طور پر دو قرار دار منظور کئے جن میں لنڈاکے سے مینگورہ تک روڈ کی تعمیر جلد از جلد کیا جائے اور ساتھ ہی پیر بابا روڈ پر ایف ایچ اے نے نشانات کئے ہیں ۔اس پر دوبارہ غور کرکے ایف ایچ اے اپنے حدود کے مطابق نشانات لگائیں ساتھ ہی غریب لوگوں کو ان کے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے ۔
616 total views, no views today


