کبل، تحصیل کبل پی ٹی آئی کو شدید دھچکا قلاگے کے سرگرم سیاسی شخصیات اقبال زادہ،رحمت علی اور دیگر نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے قلاگے میں شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی سوات کے جنرل سکریٹری حافظ اسرار احمد،سابق نامزد امیدوار قومی اسمبلی اختر علی خان،پی کے 82زون امیر رفیع اللہ ،عنایت اللہ،پروفیسر عبدلودود،محمد ذادہ،حاجی رحمت،محمد حنیف،شیر علی خان،فضل اکبر،رشید احمد،برکت علی،علی احمد،اقبال احمد،محمد روان سردار علی اور دیگر نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ اسرار احمد،اختر علی خان،رفیع اللہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ قومیت،روٹی کپڑا مکان،ایشین ٹائیگر،نئے پاکستان ،تبدیلی اور دیگر پر کشش نعرے لگانے والوں نے اقتدار میں آنے کے بعد قومی دولت بے دریغ لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کیا جس کی وجہ سے ملک و قوم مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ دین و دنیا کی کامیابی کے لئے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاز کو یقینی بنا کر جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ بٹورنے والے ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں لہذا کسی کے جھانسہ میں آنے اور جذباتی فیصلے کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر بلدیاتی الیکشن میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کے حق میں ووٹ استعمال کریں تاکہ اس ملک وقوم کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے انہوں نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جماعت اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہچانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائینگے۔
684 total views, no views today


