بریکوٹ، قومی وطن پارٹی نے یوسی بریکوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔ضلعی امیدوار عزیز احمد جبکہ تحصیل کے لئے متفقہ طور پر فضل ودود باچا کے ناموں کا چناؤ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی وطن پارٹی تحصیل بریکوٹ کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ملاکنڈزون کے سیکرٹری جنرل صدیق علی ،عبدالواہاب خان ،رحم غفران ،طاہر خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔اجلاس میں پارٹی قائدین نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ یو سی بریکوٹ کے لئے پارٹی میں سب سے موزوں امیدوار ضلع کے لئے عزیز احمد جبکہ تحصیل کے لئے فضل ودود باچا ہیں ۔بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے پارٹی کا ہر کارکن کا یہ فرض ہو گا کہ وہ امیدوار وں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے اور کامیابی کے لئے دن رات ایک کر کے کامیابی حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیات میں کامیابی کے لئے ہم پرامید ہیں کیونکہ ہم نے علاقے کے عوام کے لئے جو خدمات کی ہیں وہ ریکارڈ پر ہیں ۔ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں نام نہاد سیاست دانوں کے کھوکھلے نعروں کے نر غے میں نہ آئیں بلکہ علاقے کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے مخلص لوگوں کو کامیاب کرائیں ۔
1,306 total views, no views today


