مینگورہ، پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی، انتخابات کیلئے بھر پورتیاریاں کی ہے، انصاف کی حکومت کو دیکھ کر لوگ اس پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے شموزئی کے گاؤں کتیاڑ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر 22 خاندان مختلف پارٹیوں سے مستعفیٰ ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ، جن میں انجنئر رحمت علی، حضرت علی ایڈوکیٹ، فضل امین، حکیم خان، شیرپاؤ، شیر محمد سمیت دیگر شامل ہیں، اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام میرٹ کی بنیاد پر ہوئے ، انہوں نے کہا کہ انے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے اور اس کیلئے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایس ارایس پی کے تعاون سے دو کلومیٹر پر مشتمل سڑک قاضی آباد، علی اباد کو مکمل کرنے کا اعلان بھی کردیا، جبکہ علاقہ میں ندی پر سٹیل پل بنانے کا اعلان بھی کیا۔
534 total views, no views today


