سوات، پیپلزپارٹی قمبر کے اہم رہنما سکندر عرف سید علی کے قتل میں گرفتار ہونے والے درجنوں مشتبہ افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، بدھ کے روز گرفتار افراد کو اسٹنٹ کمشنر کے عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں پر ان کو 107میں ضمانت دی گئی،درجن بھر سے زائد مشتبہ افراد کو دو دن تک حوالات میں بند کیا گیا تھا، جہاں پر ان سے تفتیش کی گئی،
ان افراد کو پیپلز پارٹی کے رہنما سکندر عر ف سید علی کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیاتھا، دو دن گزرنے باوجود ابھی تک سکندر کے قاتلوں کا کچھ پتہ نہ چل سکا، اس سے قبل اسی گاؤں میں سکندر کے بڑے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری فضل حیات چٹان کو بھی نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا تھا، جس کے قاتل بھی ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے۔
293 total views, no views today


