کبل، دو سال ترقی کا پہیہ روکنے والے ممبران اسمبلی نے بلدیاتی الیکشن کے آمد پر ترقیاتی فنڈز تقسیم کرنا شروع کردئے عام انتخابات میں تبدیلی کے نام پر ووٹ بٹورنے والوں نے یونین کونسل ٹال کے علاقہ سمئی میں پائپ تقسیم کرنا شروع کردئے ہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نوٹس لے کر ایم پی اے ڈاکٹر امجد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار اے این پی رہنما آفرین خان آف میرہ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایم پی اے حلقہ پی کے82ڈاکٹر امجد نے سیاسی کرپشن شروع کردی ہے اور علاقہ سمئی کے لوگوں میں پائپ تقسیم کرنا شروع کردیاہے جبکہ مختلف علاقوں میں الیکشن کمپئین کے دوران سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دیا گیا تو صوبائی حکومت دیگر پارٹیوں کے منتخب بلدیاتی ممبران کو فنڈز نہیں دے گی لہذا الیکشن کمیشن نوٹس لے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ممبر اسمبلی ڈاکٹر امجد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کریں۔
510 total views, no views today


