کبل، ڈی آر سی کبل نے اعلی اوصاف کے حامل ممبران کے بدولت نمٹائے گئے مقدمات کی سنچری مکمل کرلی ڈی آر سی تھانہ کبل عوام کے مابین تنازعات اور چھوٹے بڑے مقدمات نمٹانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے تمام مقدمات قانون ،شریعت اور ریونیو ریکارڈ کے بنیاد پر حل کئے جاتے ہیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،ڈی آئی جی،ڈی پی او اور خصوصا ڈی ایس پی حسین باچا ،ایس ایچ او رحمت علی خان کا بھر پور تعاون حاصل ہے ان خیالات کا اظہار تھا نہ کبل کے سطح پر قائم مصالحتی کمیٹی کے ممبر ان ابراہیم دیولئی،ہدایت الرحمان اور عالمگیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھانوں کے سطح پر قائم مصالحتی کمیٹیاں چھوٹے مقدمات اور عوامی تنازعات حل کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تھانہ کبل کے سطح پر ستمبر14 20سے تاحال 123مقدمات داخل ہوئے جن میں سے 100مقدمات مصالحت کے تھرو خوش اسلوبی سے نمٹائے گئے جبکہ باقی ماندہ زیر سماعت ہیں انہوں نے کہا کہ بغیر کسی خرچ کے مقدمات نمٹانے پر عوام کا مصالحتی کمیٹیوں پر اعتماد مزید پختہ ہوگیا ہے جبکہ ڈی آر سیممبران نے یقین دلایا ہے کہ لوگوں کے مابین مصالحت،معاشرہ کے استحکام اور عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے اٹھائے گئے حلف کی مکمل پاسداری کرینگے اور حکومت کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے واضح کیا کہ ڈی آر سی کے کامیابیوں میں محکمہ پولیس کا اہم کردار ہے ۔
550 total views, no views today


